آزادکشمیر چیمبر آف کامرس کے وفد کی وزیراعظم پاکستان کے معاون برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات ‘پانچ نقاطی ایجنڈا پیش کیا
جمعہ 27 نومبر 2015 13:25
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) صدر آزادکشمیر چیمبر آف کامرس چودھری صہیب سعید کی قیادت میں آزادکشمیر کے صنعت کاروں کے نمائندہ وفد نے ایف بی آر اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کے معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان اور چیرمین ایف بی آر نثار احمد خان سے ملاقات کرکے پانچ نقاطی ایجنڈا پیش کیا جس میں آزادکشمیر میں ٹیکس دینے کے باوجود کشمیری پاکستان میں نان فائلرز ہیں،پاکستان سے ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ ،تارکین وطن کشمیریوں پر دوگناہ ٹیکس کا بوج، ایف بی ار کی جانب سے کشمیریوں کو نوٹسز اور ٹیکس دینے والوں کے لیے اعزازی مراعات دی جائیں جیساکہ پاکستان میں دی جاتیں ہیں ۔
صدر آزادکشمیر چمبر آف کامرس چودھری صہیب سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ٹیکس دینے کے باوجود پاکستان میں نان فائلز کی لسٹ میں ڈالنا کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم پاکستان کے معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے آزادکشمیر چمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزادکشمیر چمبر آف کامرس کے نوجوان صدر کی قیادت میںآ زادکشمیر کے صنعت کاروں کے وفد کا تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ایف بی آرایا ہے جو خوش آئنداور ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
ہمارے دل میں کشمیر کے لیے اتنی محبت ہے کہ شاہد وہ کشمیر یوں سے بھی زیادہ ہو۔پاکستان نے کشمیر کے لیے جنگیں لڑیں اور قربانیاں دیں۔پاکستان آج بھی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت کے ساتھ حالت جنگ میں ہےمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.