چوہدری جاوید اقبال کا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات تعینات ہونا نیک شگون ہے ‘حاجی بشیر

جمعہ 27 نومبر 2015 13:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد بشیر نے کہا ہے کہ چوہدری جاوید اقبال کا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات تعینات ہونا نیک شگون ہے چوہدری جاوید اقبال کو ایم ڈی اے کاڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادارکرتے ہیں اور چوہدری جاویداقبال کو ڈایکٹر جنرل ایم ڈی اے بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔حاجی محمد بشیر نے کہا کہ چوہدری جاوید اقبال ایک قابل اور محنتی شخص ہیں ہم ان سے D.Gایم ڈی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ میرپور شہرکو خوبصورت بنانے اور متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گئے۔

(جاری ہے)

میرپور شہر کو ہر ادھوار میں لوٹاگیا لیکن اس بارامید کرتے ہیں کہ چوہدری جاویداقبال D.Gایم ڈی اے اپنے ادارے کو بچانے کے لیے اپنے صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔

انہوں نے کہ کہ ہم اہلیان متاثرین منگلاڈیم نیوسٹی ڈائریکٹر جنرل چوہدری جاوید اقبال اور وزیراعظم آزادکشمیر سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ادارہ ترقیات کو مضبوط اور متاثرین کی بھرپور مدد کرنے میں ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔