زوہیب شیرا کے ایکشن پر اعتراض ، ریفری کیخلاف راشد لطیف کا پی سی بی کو خط

جمعہ 27 نومبر 2015 14:18

زوہیب شیرا کے ایکشن پر اعتراض ، ریفری کیخلاف راشد لطیف کا پی سی بی کو ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پورٹ قاسم کے بولرزوہیب شیراکے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کرنے والے ریفری کیخلاف راشدلطیف نے پی سی بی سےرابطہ کرلیا۔ سابق کپتان نے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان اور سی او او سبحان احمد کو خط لکھ دیا ۔ سابق کپتان راشد لطیف نے پورٹ قاسم کے بولرزوہیب شیراکے بولنگ ایکشن کی وڈیوز بھی پی سی بی کو بھجوادی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ زوہیب شیرا کابولنگ ایکشن بالکل صاف ہے ۔ پورٹ قاسم کے کوچ راشد لطیف نے ریفری انیس رحمان کی رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں سوال اٹھایا کہ میچ ریفری نے کس بنیاد پر زوہیب شیرا کے ایکشن پر شک کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے کوچ راشد لطیف نے میچ ریفری اور امپائرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔