بیلجیم ،دہشت گردانہ خطرے کی وارننگکا لیول کم کر دیا گیا،زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:24

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )بیلجیم میں حکام نے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ خطرے کی وارننگ کے لیول کو کم کر دیا جس کے بعد زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں دہشت گردانہ خطرے کی وارننگ کے لیول کو کم کر دیا جس کے بعد زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان چارلس میشل نے بتایا کہ دہشت گردی ابھی بھی ہو سکتی تاہم فوری طور پر کسی بڑی کارروائی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

پانچ روز قبل حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرنے کے اعلان کے بعد سے برسلز اور اس کے قریبی علاقوں میں عام زندگی ایک طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور زیر زمین ٹرین سروس بھی روک دی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ جمعے سے میٹرو بھی معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی ہے۔