مالی ،ہوٹل ریڈیسن پرمبینہ حملے کے الزام میں 2 مشتبہ افراد گرفتار،تحقیقات شروع

جمعہ 27 نومبر 2015 14:24

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )مالی کے دارالحکومت میں ایک پرتعیش ہوٹل پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مالی کی وزارت اطلاعات نے گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان دونوں افراد پر شبہ ہے کہ یہ ریڈیسن ہوٹل میں شہریوں کو یرغمال بنانے کے واقعے میں ملوث تھے۔ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20ہو گئی ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہونے والے اس حملے کے بعد سے مغربی افریقی اس ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ مالی کے کچھ حصوں پر عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے۔