آم ، ساڑھیوں کا تبادلہ ہو سکتا تو کرکٹ کیوں نہیں ، ہمیں پاکستان کیساتھ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہئے ، راجیو شکلا

جمعہ 27 نومبر 2015 14:27

آم ، ساڑھیوں کا تبادلہ ہو سکتا تو کرکٹ کیوں نہیں ، ہمیں پاکستان کیساتھ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجیو شکلا نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے سربراہان آم اور ساڑھیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تو پھر کرکٹ کیوں نہیں ہو سکتی۔ راجیو شکلا نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے مقابلے ہو سکتے ہیں تو پھر ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ بھی ضرور کھیلنی چاہئے

متعلقہ عنوان :