انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر قرار دیدیا

جمعہ 27 نومبر 2015 14:27

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لنڈرو نیگرے نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر قرار دیدیا۔کہتیہیں ہاکی کے کھیل کے فروغ میں پاکستان کا کردار اہم ہے، انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لنڈرو نیگرے کی سربراہی میں وفد نے لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں ہاکی کے کھیل کے فروغ اور انٹرنیشنل ہاکی میچوں کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے زمبابوے کرکٹ ٹیم نے بھی کچھ عرصہ قبل لاہور میں آ کر انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے۔وزیراعلیٰ نے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کو لانے کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو اپنا کردار ادا کرنا پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں عالمی ٹیمیں پاکستان آ کر میچ کھیلیں گی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لنڈرو نیگرے نے پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :