ہری پور ‘ مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کیخلاف دوگیمزسے کامیابی حاصل کر کے انٹرڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:34

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف دوگیمزسے کامیابی حاصل کر کے انٹرڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ جیت لی ۔ تیسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ کافائنل میچ میں گزشتہ روزہری پور یونیورسٹی کے ڈائریکٹرسپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ اور جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں مینجمنٹ سائنسزکے شرجیل ، اظہار خان اور مکرم نے جیالوجی کے فرحان ،ولید اور محمد عمر کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے کامیابی حاصل کرکے تیسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ کافائنل اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر شہراز خان تھے جبکہ اس موقع پر مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ ٹیم انچارج عمران قادر لیکچرر اور جیالوجی ڈیپاٹمنٹ ٹیم کے انچارج سلمان احمد خٹک لیکچرر بھی موجود تھے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان نے فائنل جیتنے والی مینجمنٹ سائنسز کی ٹیم اور انچار ج کو شاندار کامیابی پر مبارکباد ی انھوں نے کہا کہ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر علی خان کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں ہری پور یونیورسٹی میں تیسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ کا کامیاب انعقادممکن ہواجس پر ان کی مخلصانہ کاوشیں لائق تحسین ہیں جب کہ کامیاب کھلاڑی یونیورسٹی انتظامیہ کی اسی طرح کی سرپرستی و راہنمائی کے نتیجے میں ادارے اورصوبے کا نام ملک بھر میں روشن کرکیدم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :