تعلیم اور اخلاقی روایات پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے معاشرہ انحطاط کا شکار ہوا،تعلیم کے ساتھ تہذیبی اقدام پر بھی عملدرآمد کرنا ہو گا، ہمیں مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے اپنے اقدار کا تحفظ کرنا ہو گا،ملکی ترقی کیلئے بدعنوانی کے خلاف ہر شخص صف آراء ہو،خطے میں جنگوں اور دہشت گردوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا،پاکستان کا معاشی استحکام پاک چین اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے

صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرل لینگوئجز(نمل) کے کانووکیشن سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم اور اخلاقی روایات پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے معاشرہ انحطاط کا شکار ہوا،تعلیم کے ساتھ ساتھ تہذیبی اقدام پر بھی عملدرآمد کرنا ہو گا، ہمیں مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے اپنے اقدار کا تحفظ کرنا ہو گا،ملکی ترقی کیلئے بدعنوانی کے خلاف ہر شخص صف آراء ہو،خطے میں جنگوں اور دہشت گردوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا،پاکستان کا معاشی استحکام پاک چین اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے۔

وہ جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرل لینگوئجز(نمل) کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کامیاب طلباء و طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کئے اور عملی زندگی میں قدم رکھنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء کو تعلیم و تربیت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

طلبہ معاشرے کی ترقی اور سربلندی کے لئے تندہی سے کام کریں۔

تعلیم اور اخلاقی روایات پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے معاشرہ انحطاط کا شکار ہوا۔ تعلیم کے ساتھ تہذیبی اقدام پر بھی عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے اپنے اقدار کا تحفظ کرنا ہے۔ ملکی ترقی کے لئے ہر شخص بدعنوانی کے خلاف صف آرا ہو۔ قائد اعظم کے اقدار پرعمل کرتے ہوئے ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ صدر نے کہا کہ خطے میں جنگوں اور دہشت گردی نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔