وزیراعظم وزراء اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،انتخابی عملہ کسی کی پرواہ کئے بغیر فرائض سرانجام د ے،تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات بھی پہلے 2مرحلوں کی طرح خوش اسلوبی سے منعقد کریں گے،بلدیاتی انتخابات میں تمام آفیسرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تمام ادارے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کاالیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے انتخابی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم وزراء اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،کسی کی پرواہ کئے بغیر فرائض سرانجام دیں،تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات بھی پہلے 2مرحلوں کی طرح خوش اسلوبی سے منعقد کریں گے،بلدیاتی انتخابات میں تمام آفیسرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تمام ادارے بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔

وہ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انعقاد اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد خان نے اجلاس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کسی کی پرواہ کئے بغیر فرائض سرانجام دیں،حکومتی آتی جاتی رہتی ہیں،بلدیاتی انتخابات میں تمام آفیسرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے دو مرحلوں کی طرح تیسرے مرحلے کو بھی پرامن اور غیر جانبدار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی اور بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔