پشاور ہائیکورٹ، صوبائی احتساب کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ، اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعہ 27 نومبر 2015 14:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی احتساب کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ میں احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے قیام اور اختیارات سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی۔ سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صوبے کو کرپشن کے خلاف احتساب کمیشن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ نیب کا صوبوں میں کام کرنے کا اب کوئی جواز نہیں بنتا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرکے اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔