چین کا چھٹی مرتبہ آواز کی رفتار سے تیز نئے حملہ آور بغیر پائلٹ طیارے کا کامیاب تجربہ

جمعہ 27 نومبر 2015 14:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) چین نے چھٹی مرتبہ آواز کی رفتار سے تیز نئے حملہ آور بغیر پائلٹ طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو امریکہ کے ضد میزائل نظام کو توڑ کر دنیا میں کہیں بھی جوہری ہتھیار داغ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار "واشنگٹن فری بیکن" نے، امریکی دفاع کے اداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین نے ایک بار پھر آواز کی رفتار سے تیز نئے حملہ آور بغیر پائلٹ طیارے کی آزمائش کی ہے جو امریکہ کے ضد میزائل نظام کو توڑ کر دنیا میں کہں بھی جوہری ہتھیار داغ سکنے کے قابل ہے۔

اخبار کے مطابق یہ خفیہ آزمائش پیر کو کی گئی تھی۔پنٹاگان کے نمائندے کے مطابق آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا آلہ DF-ZF چین کے مرکزی صوبے شانسی کے چوڑائی فوجی میدان سے بیلسٹک راکٹ چھوڑا گیا تھا۔DF-ZF کی پرواز پر امریکہ کے خفیہ اداروں نے اپنی نظر رکھی ہوئی تھی۔ ان کے مطابق یہ آلہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز تھا۔ جبکہ اس کی رفتار کو بڑھا کر آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ہائی ٹیک الٹرا سونک ہتھیار امریکہ، روس، چین اوربھارت میں بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :