چین 2020تک فو جی نظام میں اصلا حات کا عمل مکمل کر لے گا، چینی صدر

جمعہ 27 نومبر 2015 14:49

چین 2020تک فو جی نظام میں اصلا حات کا عمل مکمل کر لے گا، چینی صدر

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) چین نے ملکی افواج کے ڈ ھا نچے میں 2020تک اصلا حات متعارف کروا نے کے عزم کا اظہارکر دیا۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی چن پنگ نے رواں ہفتے افواج میں اصلا حات کے حوا لے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نئے فو جی نظام میں چینی فو جی کمیشن افواج،پو لیس،ملیشیا ،ریزرو فورسز اورمیدان جنگ میں قیادت کا انتظام سنبھا لے گی۔

انہوں نے چین کے بنیا دی اصول کو بیان کر تے ہو ئے کہا کہ کمیو نسٹ جما عت ہی افواج کی قیادت کر تی ہے۔مو جو دہ فو جی کمانڈرز کو نئی کمانڈ کا حصہ بنا یا جا ئیگا۔نئے نظام کے تحت چینی فو ج میں تین در جے کا انتظام متعارف کروا یا جا ئیگا جس کے تحت چینی فو جی کمیشن میدان جنگ کی قیادت، کمانڈ کا نظام اور انتظا می امور کا نگران ہو گا۔

متعلقہ عنوان :