تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ ماحول کی ترویج کیلئے گیمز کا انعقاد ضروری ہے۔ڈی سی او

جمعہ 27 نومبر 2015 14:52

بھکر۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)ڈی سی او احمد مستجا ب کرامت نے کہا ہے کہ پاسبان سپورٹس ایوینٹس 2015ء کے تحت تحصیل و ضلع کی سطح پر کالجز کے مابین سپورٹس مقابلوں کا احسن انعقاد متعلقہ افسران و منتظمین ،سربراہان ادارہ جات اور اساتذہ کی محنت و لگن کا نتیجہ ہے جبکہ سپورٹس مقابلوں میں شریک ہونہار کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی اور سپورٹس مین شپ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پاسبان سپورٹس ایوینٹس کی اختتامی تقریب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاسبان سپورٹس ایوینٹس میں ضلع بھکر کی اعلیٰ کارکردگی کو ڈویژن کی سطح پر سراہا گیا ہے جس پر تمام منتظمین،کالجز کے سربراہان و اساتذہ اور باصلاحیت کھلاڑی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ ماحول کی ترویج اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے گیمز کا متواتر انعقاد ضروری ہے۔ طلبا نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیں۔تقریب کے آخر میں انہوں نے اتھلیٹکس کے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور مبارک باد دی۔