آئیسکو نے G-11 ، I-10اور کھنہ سب ڈویژن سے 3 افراد کو کوبجلی چوری کر تے پکڑ لیا

جمعہ 27 نومبر 2015 14:53

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سرکل کی G-11 ، I-10اور کھنہ سب ڈویژن سے 3 افراد کو کوبجلی چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

بجلی چور بوگس میٹر اور ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری میں ملوث تھے جبکہ چکوال سر کل کی کلر کہار سب ڈویژن سے 2، بگھوال سب ڈویژن سے1 اور تلہ گنگ رورل سب ڈویژن سے 1 بجلی چورکو ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

بجلی چوری کر نے والے افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں قا نونی کاروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران اب تک مجموعی طور پر 16 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی اطلاع ٹال فری نمبر0800-25250 پر دیں۔