آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر د

جمعہ 27 نومبر 2015 14:53

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ تعمیراتی اور مرمتی کاموں کے باعث (آج) ہفتہ کو صبح11:00 بجے تادن12:30 بجے تک،چہان، چونترہ، راجڑ، چکری، گگن، ایس پی ڈی، صادق پولٹری، کلیال، شاہ پُور، اڈیالہ، دھمیال2-، گلشن آباد، 502ورکشاپ فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن02:00 بجے تک،طفیل شہید، فراش ٹاؤن، علی پُور، کرور، نیو لیب 11-، پنسٹک 1-، لالہ زار، اے ڈبلیو سی 1-، کے ایس بی، بُرہان،گدوال 1&2 ، کرنل شیر خان، لالہ رُخ ،جھاتلہ، ملکوال، مین بازار فیڈرز، صبح11:00 بجے تادن12:00 بجے تک،پی او ایف، اے ڈبلیو سی 2-، خان آباد، راشد منہاس، پتھر گڑھ، حیکو، خان پُورفیڈرز، صبح09:00 بجے تادن01:00 بجے تک،ایف بلاک، بنی، فضائیہ، باغ سر داراں، کمیٹی چوک، راجہ آباد، علی مارکیٹ، صرافہ بازار، ڈھو ک حسُو ، گوالمنڈی، میجر مسعود، بینظیر بھُٹو، طہماسپ آباد، دھمیال قا ئد اعظم کالونی فیڈرز، صبح10:00 بجے تادن03:00 بجے تک،فلور مل فیڈر اور گر دو نواح کے علاقے متاثر ہو ں گے۔

تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :