جنوب مشرقی ایشیا اور خلیجی مما لک کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل درٓمد کا ٓغاز

جمعہ 27 نومبر 2015 14:54

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیا اور خلیجی مما لک کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کا ملائیشیاء سے آزاد تجارتی معاہدہ اور انڈونیشیاء اور ایران سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ موجود ہے جبکہ ترکی اور خیلج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

جس سے اِن مما لک کے ساتھ تجارتی حجم بڑ ھایا جا سکے گا ۔ تجارت میں اضافے کیلئے ٹیرف میں کمی،غیر ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے ، ایکسپورٹ سبسڈیز اور ٹیکسوں کی درستگی،ٹریڈ فنانسنگ میں اضافے،حکومتی خریداری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے،دفاعی تجارتی میکنزم میں بہتری لانے،درآمدات میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔