”مائی کراچی“ سالانہ نمائش آئندہ سال برس مارچ میں ہو گی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:54

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) 13 ویں سالانہ ”مائی کراچی“ نمائش آئندہ سال برس مارچ میں منعقد ہو گی ۔نمائش کا انتظام کے سی سی آئی کرے گی۔ یہ تین روزہ نمائش 2004ء سے مستقل بنیاد پر منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

مائی کراچی نمائش سے ملکی و غیر ملکی تاجرو ں اور صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے علاوہ خوشگوار ماحول میں کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری کے ساتھ مضبوط رابطے استوار کرنے کے حوالے سے بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔