اکرم خان درانی کے سکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹرعباداللہ

جمعہ 27 نومبر 2015 14:56

اسلام آباد ۔27نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ اکرم خان درانی کے سکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ جن شخصیات کو سیکیورٹی خدشات ہیں‘ انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عباد اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے سکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے تاہم دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ ان کے لئے دعا کرائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن شخصیات کو سیکیورٹی خدشات ہیں انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :