قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:58

اسلام آباد ۔27نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی اس دوران تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے اراکین اٹھ کر ایوان سے باہر چلے گئے۔ قائم مقام سپیکر نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا اور ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس گزشتہ جمعہ کو شروع ہوا تھا اور ایجنڈے کے مطابق جمعہ تک چلنا تھا کہ آخری روز کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔ رواں اجلاس کے دوران اہم قانون سازی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :