احمد شہزاد کی انگلینڈ کیخلاف دوسر ے ٹی ٹونٹی میں شرکت بھی مشکوک
جمعہ 27 نومبر 2015 14:58
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی انگلینڈ کے خلاف آج شیڈول دوسر ے ٹی ٹونٹی میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 24سالہ احمد شہزاد ڈائریا کا شکارہونے کے باعث اس وقت دبئی کے ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جس کے باعث ان کی آج رات 9بجے شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے ۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق احمد شہزاد ہیضہ کا شکار ہوئے تھے ،طبیعت کی بہتری کیلئے ڈاکٹرز سے ڈرپ بھی لگوائی لیکن تاحال ان کی ٹیم میں شمولیت بارے کچھ بھی کہناقبل از وقت ہے ۔
ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے لاڈلے احمد شہزاد شادی کے بعد سے لگاتار مسائل کا شکار ہیں اور کبھی ان کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو کبھی وہ بیمار پڑ جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ احمد شہزا د انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کا حصہ بھی تھے لیکن پہلے تین ون ڈے میں ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بن سکی تھی تاہم آ خری ون ڈے میں انہیں موقع ملا لیکن وہ صرف تیرہ رنز ہی بنا پائے اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز شروع ہوئی تو بد قسمتی سے احمد شہزاد کو بیماری نے گھیر لیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.