گندم کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت دیں۔محکمہ زراعت

جمعہ 27 نومبر 2015 14:59

لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کے کاشتکاراچھی پیداوارکے حصول کے لیے کپاس ، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20تا 25دن بعد دیں اور دھان کے بعد کاشتہ فصل کی 30تا40دن بعد آبپاشی کریں۔اوسط اور کمزور زمین میں پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا جبکہ زرخیز زمین میں آدھی بوری یوریا فی ایکڑڈالیں۔

(جاری ہے)

بارانی علا قوں میں جڑی بو ٹیوں کی تلفی بذریعہ گو ڈی کریں۔آبپاش علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورے سے جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے صرف سفارش کردہ مخصو ص زہر استعمال کریں۔ معیاری سپرے کے لیے مخصوص نوزلFlat Fan)یا (T.Jetاستعمال کریں اور پانی کی مقدارفی ایکڑ 100تا 120لیٹر فی ایکڑ رکھیں۔تیز ہوا یا بارش والے دن سپرے کرنے سے گریزکریں۔ ترجیحاََسپرے دھوپ میں کریں۔زہرکے چھڑکاؤ کے بعد گوڈی یا بار ہیروکے استعمال سے پرہیزکریں۔