وفاقی دارالحکومت بلدیاتی انتخابات ،62 پولنگ سٹیشن حساس قرار

جمعہ 27 نومبر 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں تیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران 62پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جڑواں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی بھی غیر یقینی ہنگامی صورتحال اور قانون کے نفاذ کیلئے ان حساس پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کی تعیناتی کی سفارش کی تھی اسلام آباد پولیس کی سپیشل برانچ کی جانب سے تیار ہونے والے ان حساس پولنگ سٹیشن میں باسٹھ پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے جو کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتے ہیں ان میں تھانہ کراچی کمپنی تھانہ بھارہ کہو ، پولیس اسٹیشن سہالہ پولیس سٹیشن نون ، پولیس سٹیشن آبپارہ ، تھانہ کھنہ ، تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ انڈسٹریل ایریا ، پولیس اسٹیشن سبزی منڈی تھانہ گولڑہ کے پولنگ سٹیشن شامل ہیں ۔

دوسری جانب مقامی پولیس نے تمام امیدواروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اسلحہ لائسنس مقامی تھانے میں جمع کرادیں واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی قسم کی اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا رکھی ہے

متعلقہ عنوان :