پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی تحریری حکومتی اجازت مل گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 15:10

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی تحریری حکومتی اجازت ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی تحریری حکومتی اجازت مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق سیریز کی اجازت کا حکومتی خط بورڈ کو موصول ہوگیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ممکنہ سیریز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل بیرون ملک دورے سے قبل پاک بھارت سیریز کی اجازت دے دی تھی تاہم چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بورڈ کو ابھی اس حوالے سے کوئی تحریری اجازت نامہ موصول نہیں ہوا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اب بال بھارت کے کوٹ میں ہے جہاں سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں مل رہا اور کشمکش کی صورتحال برقرار ہے ، واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے بھارتی حکومت کی جانب سے اجاز ت ملنے کی خبر نشر کی تو اگلے چند گھنٹوں میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کی جاسکا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کے مطابق بھارت کیجانب سے جواب دیئے جانے کے بعد ہی بورڈ اس حوالے سے اپنی آئندہ حکمت عملی اور ٹیم کے انتخاب سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :