دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، صومیہ خان

جمعہ 27 نومبر 2015 15:16

دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، صومیہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے جس سے وہ آگے چل کر فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں، گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر فنکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا۔صومیہ خان کا کہنا تھا کہ ان دنوں میرا ایک گیت”عشق وچ کملی ہوئی“تیار ہے جس کی شاعریکے ایس کاظمی نے لکھی ہے اور یہ گیت بہت جلد مختلف چینلز سے آن ائیر ہوگااس کی ویڈیودبئی کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :