عمران ہاشمی “اظہر” میں بھی اپنی روایت برقرار رکھیں گے

جمعہ 27 نومبر 2015 15:21

عمران ہاشمی “اظہر” میں بھی اپنی روایت برقرار رکھیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)معروف بھارتی سابق کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”اظہر“میں اداکار عمران ہاشمی مرکز کردار ادا کر رہے ہیں۔ 36سالہ اداکار نے ”میں رہوں یا نہ رہوں“ کی لانچ تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وہ کرکٹر کا کردار ادا کر نے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کرکٹر اظہرالدین انھیں کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔

اداکار نے رپورٹرز کو بتایا کہ وہ اظہر میں بوس و کنار کے مناظر بھی عکس بند کرائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکار عمران ہاشمی بولی ووڈ میں سیریل کسر کے نام سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ بوس کنار والے مناظر کی عکس بندی فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق ہے۔ سابق بھارتی کپتان کی نجی زندگی کبھی ذاتی نوعیت تو کبھی میچ فیکسنگ جیسے سکینڈلز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں کی زینت بنی رہی ہے۔ کرکٹر اظہرالدین دو مرتبہ شادی کے بندھنے کے باوجود آجکل تنہا زندگی بسر کر رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ انھوں نے اظہرالدین کے کردار کیلئے 15سال کے بعد کلین شیو کروائی ہے۔ ڈائریکٹر ٹونی ڈیسوزا کی اظہر آئندہ سال13مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی