برازیل میں ورلڈ کپ دوران فیفا حکام کو ملنے والی 48 قیمتی گھڑیاں خیرات کر دی گئیں

جمعہ 27 نومبر 2015 15:35

برازیل میں ورلڈ کپ دوران فیفا حکام کو ملنے والی 48 قیمتی گھڑیاں خیرات ..

زیورچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) فٹ بال کے عالمی ادارے فیفا نے گزشتہ عالمی کپ منعقدہ 2014ء کے دوران فیفا کے حکام کو ملنے والی 48 انتہائی قیمتی گھڑیاں خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی ہیں ۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس کا فیصلہ فیفا کی کمیٹی برائے اخلاقیات نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پچھلے سال برازیل میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی ایونٹ کے دوران برازیل کی کنفیڈریشن نے فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف عہدیداروں کو یہ قیمتی اور خوبصورت گھڑیاں تقسیم کی تھیں ۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا 65 آفیشلز میں گھڑیاں تقسیم کی گئیں لیکن بعد میں ایتھکس کمیٹی کی طرف سے یہ کہا گیا کہ بہت سے افیشلز کو یہ گھڑیاں نہیں ملیں اور جن کو ملی ہیں ان کو خیرات کر دیا گیا ہے ۔