کھیلوں میں واپسی : روس نے ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی ڈوپنگ پابندی قبول کر لی

جمعہ 27 نومبر 2015 15:38

کھیلوں میں واپسی : روس نے ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی ڈوپنگ پابندی قبول ..

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) روس نے ڈوپنگ کے حوالے سے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے تمام پانبدیوں قبول کر کے انسپکٹروں سے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ روس آئندہ اگست میں برازیل میں میں ہونے والی اولمپکس گیمز میں حصہ لینا چاہتا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل روس ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکاری تھا کہ اس کے ایتھلیٹس نے کوئی غلط کام کیا ہے ، البتہ روس اس ضمن میں مکمل طور پر تعاون کرنے پر آمادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رپورٹ کے بعد روسی کھلاڑیوں کو بین الاقومی سپورٹس سے معطل کر دیا تھا جس کے بعد روسی حکام پریشان تھے خاص طور پر اس حوالے سے کہ آنے والے عالمی مقابلوں میں شامل ہونا چاہتا تھا ۔ اب روس ڈوپنگ کے حوالے سے معائنہ ٹیم کی سفارشات قبول کرنے پر تیار ہو گیا ہے ۔ ادھر فیڈریشن کے صدر سیبسٹین کا کہنا ہے کہ وہ ڈوپنگ سکینڈل کے حوالے سے معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں تاہم اگر کھلاڑیوں پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو ان پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :