خالد علی چوہدری ایڈووکیٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 15:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)آزاد جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر چوہدری فرمان علی کے صاحبزادے و ممتاز قانون دان اور سیالکوٹ بار کے سابق صدر وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خالد علی چوہدری ایڈووکیٹ گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے اُنہیں گذشتہ روز اُن کے آبا ئی قبرستان میں دفن کر دیا گیا اُن کے نماز جنازہ میں سیاستدانوں، علماء کرام، وکلا، اساتذہ کرام ، میڈیا کے نمائندگان ،سماجی کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی دریں اثناء وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر منشاء اللہ بٹ، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان، پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجا زنوری، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل ، چوہدری محمد اسحاق ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ ، سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ حاجی مشتاق احمد قادری اور دیگر رہنماؤں نے خالد علی چوہدری ایڈووکیٹ کی وفات پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کی ہے اللہ اُنہیں اپنی جوارئے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے -