وقار یونس نے پہلے ٹی ٹونٹی میں خراب پرفارمنس پر کھلاڑیو ں کی کلاس لے ڈالی

جمعہ 27 نومبر 2015 15:53

وقار یونس نے پہلے ٹی ٹونٹی میں خراب پرفارمنس پر کھلاڑیو ں کی کلاس لے ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پہلے ٹی ٹونٹی میں خراب پرفارمنس پر کھلاڑیو ں کی کلاس لے ڈالی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوچ وقار یونس نے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کو کھانے پر بلا یا جہاں انہوں نے پہلے ٹی ٹونٹی میں خراب پرفارمنس پر کھلاڑیوں کی سرزش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پرفارمنس دوبارہ دہرائی گئی تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وقار یونس کا کہنا تھا کہ باؤلرز نے دیئے گئے پلان کے مطابق بالکل باؤلنگ نہیں کرائی اور بلے باز بھی جلدی میں نظر آئے ،ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ باؤلر ز کو پلان کے مطابق گیندیں کرنا ہوں گی جبکہ بلے بازوں کومز ید جارحانہ اندا زاپنانا ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس نے پہلے ٹی ٹونٹی میں عمر اکمل اور صہیب مقصود کے آؤٹ ہونے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی ۔