گلگت بلتستان میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ،خادم حسین سلیم
جمعہ 27 نومبر 2015 16:21
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) گلگت بلتستان کے سیکرٹری زراعت،جنگلی حیات و ماہی پروری خادم حسین سلیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے تاکہ کم سے کم زمینوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کیئے جاسکے۔ ہمیں اپنی زمینوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ انسانی زندگی کا دارو مدار اسی پر ہے اوراسی سے ہی ہم بہتر سے بہتر فصل اور درخت حاصل کرتے ہیں جن سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں ہینزل پائین میں ڈائریکٹر یٹ آف ایگریکلچر ریسرچ گلگت اورایک مقامی تنظیم کے تعاون سے وِنٹر سوئنگ آف ویٹ پروگرام کے تحت نایاب بیج کی بوائی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے مذید کہا کہ حکومت کا ،کام ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود ہے، ان کا مذید کہنا ہے کہ ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے توجہ دینا ہوگا۔(جاری ہے)
دنیاں میں سب سے زیادہ میکسیکو پر کنال تیرا من گندم حاصل کررہا ہے۔ یعنی اس گندم کے اندر یہ پوٹینشل موجود ہے کہ وقت پر کاشت کرکے زمین کو میعا ر کے مطابق تیار کر کے اور پانی بھی عین وقت پر دے کر تھوڑی سی محنت کریں توکوئی بعید نہیں کہ ہم بھی اپنے فی کنال پیداوار کو نہ بڑا سکیں ۔
ہم اپنے آپ سے سوال کریں کہ ہم اس معاملے میں اتنے پیچھے کیوں ہیں ؟ اس وقت ڈائرکٹر یٹ آف ایگریکلچر اینڈ ریسرچ گلگت بلتستان یہ کوشش کر رہا ہے اس سلسلے میں گونر فارم میں اس وقت ریسرچ پر لگے ہیں اور کچھ اقسام ایسے ہمیں ملے ہیں جن سے تقریباً نو من گندم مل سکتا ہے۔ بشرط یہ کہ ہم فصل کو صحیح وقت پر کاشت کریں،پانی دیں اور،درست معلومات حاصل کرکے یہ جان لیں کہ کس وقت کونسی کھاد کب اور کتنے مقدار میں دینا ہے اوربیماریوں کے خلاف اقدامات کرنا یہ بہت سے عوامل ہیں کہ جن سے ہم اپنے پیداوار بڑھا سکتے ہیں ۔ اس ٹیکنالوجی کو ہم اپنے زمیندارو ں تک منتقل کریں گے اور زمیندارو ں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا اور زمینداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پیداوار بڑھانے کیلئے ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ چلیں ہم اُمید کرتے ہیں کہ تھوڑی سی محنت کریں تو ہم گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہو سکتے ہیں ۔ ہم ایک ایسے علاقے میں رہ رہے ہیں جہاں خدا نہ خواستہ راستہ بن ہو تو لوگ بھوک اور افلاس سے مر سکتے ہیں اس لئے ہمیں مل کر اپنے گندم کے پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔ وِنٹر سوئنگ آف ویٹ پروگرام کے تحت فیلڈ ڈیموسٹریشن پروگرام کے موقع پر ،ڈپٹی ڈائریکٹرذ راعت، اسسٹنٹ ڈائرکٹر یٹ آف ایگریکلچر اینڈ ریسرچ گلگت سیڈسائنٹسٹ نبی الله ،سابق چئیرمین یونین کونسل ہنزل ، بسین حاجی عبدالجلیل و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ڈائریکڑ ایگریکلچرفضل الرحمٰن و دیگر بھی شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.