قومی اسمبلی ‘ عبدالرشید گوڈیل سے وفاقی وزراء کی ملاقات ‘ خیریت دریافت

جمعہ 27 نومبر 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل سے وفاقی وزراء نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر احسن اقبال ان کی نشست پر گئے اور ان سے خیریت دریافت کی جبکہ بعد ازاں عابد شیر علی نے بھی ان سے خیریت دریافت کی۔ وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے نحیف آواز میں سوال پوچھا اس پر ڈپٹی سپیکر نے پارلیمانی کارروائی کا دوبارہ حصہ بننے پر ان کا خیر مقدم کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :