ماڈل ایان علی پاسپورٹ ملنے کے باوجود ملک سے باہر نہیں جا سکتیں

جمعہ 27 نومبر 2015 16:36

ماڈل ایان علی پاسپورٹ ملنے کے باوجود ملک سے باہر نہیں جا سکتیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ ملنا بے سودثابت ہوا،نام ای سی ایل میں ہونے سے ملک سے باہر سفر نہیں کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ماڈل ایان علی سپیشل جج کسٹم راولپنڈی رانا آفتاب حسین کی طرف سے پاسپورٹ واپس مل جانے کے باوجود پاکستان سے باہر سفر نہیں کر سکیں گی ، ماڈل ایان علی کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے کی وجہ سے وہ ملک سے باہر سفر نہیں کر سکیں گی،ایان علی نے دبئی ،تھائی لینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے پانچ سالوں میں تین پاسپورٹس حاصل کئے وہ ان سالوں میں چار درجن غیر ملکی دورے کر چکی ہے،کسٹم حکام کی طرف سے کرنسی سمگلنگ کیس میں فضل جج کے حکم پر تینوں پاسپورٹ کورٹ میں جمع کرا رکھے ہیں مگر ای سی ایل میں جب تک نام رہے گا وہ پاکستان سے باہر نہیں جا سکے گی

متعلقہ عنوان :