کچی آبادی کیس ؛ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے مزید 4 افسر گرفتار کر لئے

جمعہ 27 نومبر 2015 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ایف آئی اے نے غیر قانونی کچی آبادیوں کی تعمیر میں تعاون اور لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے پر سی ڈی اے کے مزید 4 افسران کوگرفتارکر لیا ہے ،چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کل (ہفتہ) کوضلعی عدالت میں پیش کیا جائیگا، ایف ائٓی اے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے کچی آبادی کیس میں ملوث مزید4 ملزمان گرفتار کر کے جیل بھجوادیا ہے ،گرفتار ہونے والوں میں سپر وائزر عامر جان ،سپر وائزرندیم شہزاد،شاہدکاظمی اور عثمان لاشاری شامل ہیں،ذرائع نے بتایا کہ کچی آبادیوں کے قیام اور تعاون کرنے پر ابھی تک سی ڈی اے کے 15 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 5 ملزمان عبوری ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں،سی ڈی اے گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید 4 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن پر غیر قانونی کچی آبادیوں میں تعاون اورلاکھوں روپے کرپشن کے علاوہ سنگین الزام عائد کئے گئے ہے،ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو کل (ہفتہ) کو اسلام آباد کچہری میں ضلعی عدالت میں پیش کیا جائیگا اورجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی

متعلقہ عنوان :