سی ڈی اے کے چیئرمین کا عہدہ ختم کئے جانے کا امکان

ڈی جی سی ڈی اے یا ایم ڈی سی ڈی اے کا نیا عہدہ متعارف کرایا جائیگا،ذرائع

جمعہ 27 نومبر 2015 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے بعدسی ڈی اے کے چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کا امکان ہے اور ڈی جی سی ڈی اے یا ایم ڈی سی ڈی اے کا نیا عہدہ متعارف کرایا جائیگا جبکہ اس کا حتمی فیصلہ کیڈ ڈویژن کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد سی ڈی اے کے80 فیصد شعبے نو منتخب میئر کے ماتحت چلے جائیں گے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس مینٹیننس ،سیوریج ،ڈرینج ،سینی ٹیشن ،ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اور ڈی ایم اے کے شعبے ہوں گے جو کہ سی ڈی اے کے مجموعی شعبوں کا اسی فیصد بجٹ اور ملازمین کی تعداد رکھتے ہیں جبکہ نیا سیکٹر بنانا اس کی پلاننگ اور ڈویپلمنٹ کرنا اور دیگر ترقیاتی منصوبے کے مذکورہ بالا تینوں شعبوں کا ذمہ دار چیئرمین سی ڈی اے ہو گا ،ذرائع نے مزید بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد چیئرمین کا عہدہ ختم کئے جانے کا امکان ہے اور اس کی جگہ ڈی جی سی ڈی اے یا ایم ڈی سی ڈی اے کا نیا عہدہ متعارف کروایا جائے کیونکہ چیئرمین کے عہدہ پر کم از کم گریڈ 20 سے 21 کے افسران تعینات کئے جاتے ہیں، نئے سیٹ اپ کے بعد سی ڈی اے کے پاس 20 فیصد شعبوں کے لئے چھوٹے گریڈ کے آفیسر کو بھی تعینات کیا جاسکے گا تاہم اس حتمی فیصلہ کیڈ ڈویژن کرے گی

متعلقہ عنوان :