Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ کے وزراء اور ایم این اے پر قانون لاگو نہیں ہوتا تو ہم پر بھی قانون لاگو نہیں ہونا چاہیے ؛رہنما پی ٹی آئی اسد عمر

جمعہ 27 نومبر 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ کے وزراء اور ایم این اے پر قانون لاگو نہیں ہوتا تو ہم پر بھی قانون لاگو نہیں ہونا چاہیے ، ووٹ ڈالنا اسلام آباد کے عوام کا بنیادی حق ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں نواز لیگ کے وزراء اور درجنوں ایم این اے حصہ لے رہے ہیں ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا تو پھر ہمارے اوپر کیسے قانون لاگو کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس حکومتی جماعت کی مدد کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کچہری میں بلایا جاتا ہے اوران کو مختلف حربوں سے تنگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ لوکل انتظامیہ کو حکم کرسکتے ہیں کہ وہ انتخابات مہم کے دوران حکومتی جماعت کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کا پابند کرے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے بعد مقامی حکومت بنائی جائے گی اس میں اختیارات کافی حد تک محدود ہیں اور اس میں بہت خامیاں ہیں تاہم مقامی حکومتو ں کے قیام کے بعد ہم آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں اس کے لئے ترامیمی بل پیش کرینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے پی ٹی آئی نے فوج کی نگرانی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات