ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے؛طلال چوہدری

جمعہ 27 نومبر 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے مقامی سطح پر مسائل حل ہوتے ہیں ہم امن کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں اس میں وہ مسائل جو پہلے بیورو کریسی حل کرتی تھی وہ اب عوامی نمائندے حل کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد دارالحکومت کو ماڈرن بنانے میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرینگے پی ٹی آئی کو اسلام پباد کے ایک حلقے میں نشست ملی تھی اس کا حل اور طرز انداز سب کے سامنے ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے عرصے میں میرٹ سے ہٹ کر لوگوں کو سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کیا گیا اب ان کو ایوان میں بحث کیلئے لایا جائے گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کنفیوژن کا شکار ہے وہ اس خطے میں امن چاہتے ہیں یہ اپنی بالادستی قائم ہم امن کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے