اعدادوشمار کو نمایاں کرنے کیلئے 88ارب روپے مالیت کے ریفنڈ روکے ، چیئرمین ایف بی آر

جمعہ 27 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے رواں مالی سال کے دوران اعدادوشمار کو نمایاں کرنے کیلئے 88 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ روکے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا نثار محمد خان نے کمیٹی کو کہا کہ ٹیکس مشینری نے اب تک رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس ریفنڈ کے مد میں 23 ارب روپے ادا کئے ہیں اور گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں سولہ ارب روپے ادا کئے گئے جو تیرہ فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریفنڈ میں شرح اضافہ اس حقیقت کے باوجود سامنے آیا کہ دوہرے عدد کی کمی دیکھنے میں آئی

متعلقہ عنوان :