اسلام آباد کے پہلے میئر کا دفتر اولڈ نیول کمپلیکس جی سکس میں قائم کیا جائے گا ، میڈیا رپورٹس

جمعہ 27 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پہلے میئر کا دفتر سیکٹر جی سکس اولڈ نیول کمپلیکس میں قائم کیا جائے گا جس کو فی الحال سی ڈی اے استعمال کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں سی ڈی اے کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پہلے میئر اور اس کے تین ڈپٹیز کے دفاتر نیول کمپلیکس جی سکس میں قائم کئے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈ کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو مقامی حکومتوں کے حوالے سے ذمہ داریاں دی جارہی ہیں اور وہ اسلام آباد میٹو پولیٹن کارپوریشن کے دفاتر کے لئے انتظامات کرینگے تیس نومبر کے بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک عبوری کمیشن اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داریوں کا اعلان کرونگا عبوری کمیشن کو تین ذمہ داریاں دی جائینگی جن میں اثاثہ جات ، مالی ذمہ داریاں اور حقوق شامل ہیں کمیشن چھ ماہ میں اپنا کام پورا کریگا اور مکمل ٹرانزیکشن کے لئخ دو سال لگیں گے

متعلقہ عنوان :