ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادنے منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 27 نومبر 2015 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں منشیات کیس میں گرفتار ملزم حیدر علی کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم پر جرم ثابت ہونے پر تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ملزم کو عدالت عرصہ حوالات میں رہنے کا فائدہ دے دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانے پر ملزم کو پندرہ روز قید میں گزارنے ہونگے ملزم پر منشیات کیس کے الزام میں سات نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :