اسلام آباد بلدیاتی انتخاب میں ممکنہ شکست،حکومت شش وپنج کا شکار ہو گئی
جمعہ 27 نومبر 2015 16:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ممکنہ ہار کے خوف سے اختیارات اور شعبوں کی تقسیم کا تاحال فیصلہ ممکن نہ ہو سکا۔
(جاری ہے)
معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے مستقبل پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے وفاق سے جیتنے والے واحد لیگی راہنما طارق فضل چودھری کو وزیر مملکت کیڈ بنانے کے بعد سی ڈی اے کو دو دن کے بعد ہی کیڈ کے ماتحت کر دینا جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے وہیں دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ممکنہ ہار کو بھانپتے ہوئے وفاقی حکومت تاحال سی ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں شش و پنج میں مبتلا نظر آتی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی حکومت ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی کہ وفاقی دارالحکومت کا انتظام کس حد تک وفاقی نمائندوں کے سپرد کیا جائے گا کیونکہ تاحال کوئی قانون سی ڈی اے اور اختیارات کے حوالے سے منظور نہیں ہو سکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.