اوکاڑہ:9افراد اسلحے سمیت گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد و نواح میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے نو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بھرپور شاہ کے امتیاز،امان والا کے عامر،کھرل کلاں کے افتخار ،56ٹو ایل کے قریب شفیق ،چک 27ٹو ایل کے منیر ،اسی چک 27ٹو ایل کے عبدالحمید،منڈی احمد آباد کے تنویر،اور عامر شریف سے پستول 30بور برآمد کرلئے گئے ۔ حسین گڑھ کے اللہ دتہ سے رائفل 7ایم ایم برآمدہوئی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :