اکاڑہ:6ملزم شراب‘چرس سمیت گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء )اوکاڑہ کے گرد و نواح میں پولیس نے چرس،شراب اور بھنگ برآمد کر کے چھ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی پٹرول پمپ کے آصف سے 640گرام چرس،محلہ حامد حسین کے عارف سے 3کلو بھنگ،اسلام پورہ کے طاہر سے 525گرام چرس،شیر گڑھ کے خالدسے تین کلو بھنگ،قاسم سے 30لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ دوران چھاپہ طارق فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پویس نے مقدمات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔