لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دوخواتین سمیت تین افراد زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تشدد کے دو واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ مقامی عدالتوں کے حکم پر پولیس نے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے تا ہم کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

گدڑ پور کے محمد عباس اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اختر آباد کے اللہ دتہ کے گھر زبردستی داخل ہوگئے ‘جہاں انہوں نے اللہ دتہ اور اس کی بھتیجی شاہدہ بی بی کو تشدد کرکے زخمی کردیا ۔

یعقوب آباد کی رہائشی شاہدہ بی بی کے گھر تین افراد ندیم ،محمود او ر شائلہ داخل ہوگئیں جنہوں نے شاہد بی بی پرتشدد کیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج نہ کئے تومدعیوں نے عدالتوں سے رجوع کیا مقامی عدالتوں کے حکم پر پولیس نے ا مقدمات درج کر لئے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :