اوکاڑہ :چور شہر ی کے گھر کا صفایا کرگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔ پانچ افرا د کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 54ٹو ایل کے قریب فیصل پارک کے شفیق کے گھرکے تالے توڑ کر شوکت اور ندیم اپنے تین نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوگئے۔ گھر سے انہوں نے گھریلو سامان ،ٹی وی اورقیمتی پارچات وغیرہ چوری کر لئے جن کی مالیت دولاکھ سات ہزار بتائی جاتی ہے شفیق کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔