کاشتکار سبزیوں کو سردی اورکورے سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کریں:قیصر سلیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہاہے کہ کاشتکارسبزیوں کی کاشتہ نرسریوں کو شدید سردی اور ممکنہ کورے سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات کرلیں ‘کیوں کہ سخت سردی اور کورا خصوصا مرچ اور ٹماٹر کی نرسری اور بیگن کی فصل کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے‘ جس کے لئے بر وقت مناسب اقدامات ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کسانوں،زمینداروں اور کاشتکاروں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کا ایک وفد بھی موجود تھا ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ سبزیوں کی نرسریوں کو سرکنڈوں،سرکیوں یا پلاسٹک شیٹ سے سر شام ڈھانپ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی ماہرین اس امر پر متفق ہیں کہ زرعی ادویات کا بے دریغ استعمال کر کر نے فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے اس لئے حکومت کے محکمہ زراعت سے رابطہ کر کے راہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے اگر اس ضمن میں کاشتکا روں ،زمینداروں یا کسانوں کو مسائل کا سامنا کر نا پڑ ے تو ڈی سی او کا آفس خدمات کے لئے موجود ہے ۔