پاکستان بھارت مذاکرات کسی تیسرے ملک میں کرائے جائیں:عاشق کرمانی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:48

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء) پارلیمانی سیکر ٹری برائے ریلوے اور مسلم لیگ ن کے راہنما عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ کرکٹ سیریز اگر سری لنکا میں ہوسکتی ہے تو پاک بھار ت امن مذاکرات بھی کسی تیسرے ملک میں ہو سکتے ہیں ۔اپوزیشن کیڑے نکالنے اور پر فریب نعروں کے علاوہ کچھ نہ کر پائی اسلام دہشت گرد مذہب نہیں چند لوگ اس کا چہرہ مسخ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم این اے عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں لیکن اس کے لئے وہ پاکستان کے وقار کی قیمت ہر گز نہیں دیں گے۔ بھارت کو اپنے ایک ارب سے زائد غریب عوام کے لئے امن کی طرف مائل ہو نا ہو گا اسے سمجھ لینا چاہئیے کہ ایٹمی ملک پر حملہ کرنے کے کیا نتائج مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی حکومت کے انقلابی اقدامات میں محض کیڑے نکالنے میں مصروف ہے ۔ جو فرد گھر کو چلانے میں مسلسل ناکام چلا آ رہاہے وہ کون سی ، کیسی اور کہاں تبدیلی لائے گا۔

متعلقہ عنوان :