ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضامن ہے:حمید اللہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 16:48

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔27 نومبر۔2015ء) شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ہی سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور اس طرح حادثات کی شرح میں کمی ہو گی حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے ڈرائیور حضرات کے ساتھ ساتھ سڑک استعمال کرنے والے ہر شخص کو نہ صرف قانون کی پابندی کرنی چاہیے بلکہ دوسروں کے سڑک کے استعمال کے حق سے بھی آگاہ ہونا چاہیے ہم اجتماعی کاوشوں سے ہی بہتر نظام وضع کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار موٹر وے پولیس کے افسران حمید اللہ اور محمد عباس نے آئی جی موٹر وے پولیس کی ہدائیت پر دیگر افسران کے ہمراہ مووی پوائنٹ اڈہ کسان پر موٹر وے پولیس کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈارئیور حضرات کو محفوظ سفر سے متعلق بروشر اور پمفلٹس تقسیم کئے ۔