بنگلہ دیش پریمیر لیگ ، آل راونڈر شکیب الحسن پر ایک میچ کی پابندی عائد
جمعہ 27 نومبر 2015 16:48
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) مایہ ناز بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں دودفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی اور جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رنگپور رائیڈرز کے کپتان شکیب الحسن نے میچ کے دوران سلہٹ سپر سٹار کے بیٹسمین دلشان منویرا کے آؤٹ ہونے پر نازیبا الفاظ استعال کئے ، اس کے علاوہ انہوں نے میچ کے 13 ویں اوور میں حریف بیٹسمین مشفیق الرحیم کے خلاف آوٹ کی اپیل کو رد کرنے پر امپائر تنویراحمد کوناشائستہ الفاظ کہے تھے جس کے بعد شکیب الحسن کو میچ میں دودفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ 20ہزار بنگلہ دیشی ٹکہ یا 250 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
یاد رہے کہ آل راونڈر شکیب الحسن کو گزشتہ سال نامناسب رویئے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے معطل کردیا تھا جومعافی مانگنے کے بعد کم کردی گئی تھی جب کہ 2014ء میں ہی سری لنکا میں ایک کیمرا مین کے ساتھ بدتمیزی پر انہیں 3 ماہ کی پابندی کی سزا بھی سنائی گئی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.