درآمد شدہ ایل این جی سپلائی کی اجازت دی جائے‘ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا وزارت پٹرولیم سے مطالبہ

جمعہ 27 نومبر 2015 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ٹیکسٹائل انڈسٹری نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے رجوع کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاور پلانٹس کے لئے درامد شدہ ایل این جی کی سپلائی کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 10 ٹیکسٹائل ملز اور کمپنیوں نے وزارت پٹرولیم کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور انہوں نے موسم سرما کے مطابق اپنے صنعتی یونٹس کے لئے درامد شدہ ایل این جی میں شیئرز کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ موسم سرما میں گیس قلت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے اس موسم میں رہائشی علاقوں میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے اور صنعتوں کو گیس سپلائی کم کر دی جاتی ہے۔

سی این جی سٹیشنز‘ فرٹیلائزر پروڈیوسرز اور آزاد پاور پلانٹس نے اپنے یونٹس کو چلانے کے لئے ایل این جی حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :